پیمانے میں ہیر پھیر لالہ موسیٰ کا مشہور پیڑول پمپ سیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لالہ موسیٰ: پیمانے میں کمی پر پیٹرول پمپ اور غیر قانونی ایل پی جی دکانیں سیل۔

لالہ موسیٰ میں اسسٹنٹ کمشنر نے پیمانے میں کمی اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک پیٹرول پمپ اور متعدد ایل پی جی دکانیں سیل کر دیں۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق، اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر نے لالہ موسیٰ میں واقع ایک پیٹرول پمپ کا اچانک معائنہ کیا، جہاں پیمانے کے گیج میں واضح کمی پائی گئی۔ پیٹرول کی مقدار میں دانستہ کمی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے فیول اسٹیشن کو موقع پر ہی سیل کر دیا۔

مزید براں، احمد شیر نے نواحی علاقے ٹھیکریاں میں غیر قانونی طور پر چلنے والی ایل پی جی ڈیکانٹنگ دکانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی خطرناک سرگرمیاں نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ انسانی جانوں کے لیے بھی شدید خطرہ ہیں، اور ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ایسی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کریں اور کسی بھی خلاف ورزی کی فوری رپورٹ کریں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی شکایات ضلعی انتظامیہ تک فوری طور پر پہنچائیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter