ہیڈ مرالہ پر نچلے درجے کا سیلاب، گجرات میں دیگر مقامات پر صورتحال معمول کے مطابق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ سے متعلق تازہ رپورٹ کے مطابق ہیڈ مرالہ پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جبکہ ضلع کے دیگر دریاؤں اور آبی مقامات پر صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق ہیڈ مرالہ پر 131,123 کیوسک پانی کی آمد اور 108,850 کیوسک اخراج ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔

ہیڈ خانکی پر 61,409 کیوسک پانی کی آمد اور 53,697 کیوسک اخراج ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہیڈ قادرآباد پر 85,910 کیوسک پانی کی آمد اور 66,385 کیوسک اخراج کے ساتھ صورتحال معمول کے مطابق رہی۔

دریائے جہلم کے منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1177.55 فٹ ریکارڈ کی گئی۔ ڈیم میں 71,000 کیوسک پانی کی آمد جبکہ 10,000 کیوسک اخراج جاری ہے، اور وہاں بھی کسی غیر معمولی صورتحال کی اطلاع نہیں ملی۔

مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب، ملحقہ علاقوں کے لیے الرٹ جاری

رپورٹ کے مطابق منور تاوی میں 8,538 کیوسک پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بھمبر نالہ میں پانی کا بہاؤ ریکارڈ نہیں ہوا۔

ادھر محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران ضلع گجرات میں کسی بھی مقام پر بارش ریکارڈ نہیں کی گئی، تاہم متعلقہ ادارے دریاؤں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter