گجرات کی برآمدات 150 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، مزید اضافے کے لیے سفارتی معاونت ناگزیر ہے: صدر چیمبر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مٹو نے کہا ہے کہ گجرات کی مجموعی برآمدات کا حجم تقریباً 150 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جس میں برقی پنکھوں کی صنعت سب سے نمایاں برآمدی شعبہ ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ گجرات کی صنعتوں میں برآمدات بڑھانے کی وسیع صلاحیت موجود ہے، تاہم بین الاقوامی منڈیوں تک مؤثر رسائی، تجارتی وفود کے تبادلے اور مضبوط سفارتی معاونت کے بغیر اس صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانا ممکن نہیں۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں وفاقی سیکرٹری کامرس جواد پال سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس ملاقات میں گجرات چیمبر کے دیگر عہدیداران عمران وڑائچ، علی شان اور عادل اشرف بھی موجود تھے۔

صدر چیمبر نے ملاقات کے دوران برآمد کنندگان کو درپیش اہم مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کی بلند قیمتیں صنعتی پیداواری لاگت میں مسلسل اضافہ کر رہی ہیں، جبکہ سیلز ٹیکس اور ایکسپورٹ ریفنڈز میں تاخیر کے باعث صنعت کاروں کا سرمایہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

تاجکستان کے بڑے صنعتکاروں کا گجرات چیمبر آف کامرس کا دورہ

انہوں نے پنکھا سازی کی صنعت کے لیے ڈی ایل ٹی اسکیم کی عدم بحالی، مشینری کی درآمد کے لیے ایل سی کھولنے میں مشکلات اور تھرڈ پارٹی پیمنٹ کلیئرنس میں رکاوٹوں کو بھی سنگین مسائل قرار دیا۔

احمد حسن مٹو نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایس ایم ایز کے لیے ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تحقیق و ترقی کے شعبے میں معاونت فراہم کی جائے۔ انہوں نے وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارت کے لیے متبادل راستوں کی تلاش اور نئے برآمد کنندگان کے لیے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم میں نرمی کی تجویز بھی دی۔

وفاقی سیکرٹری کامرس جواد پال نے گجرات کے برآمد کنندگان کے مسائل غور سے سنتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد ان مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter