بدھ, 23 اپریل , 2025

گندم خریداری کے جدید نظام پر بریفنگ، کسانوں کو سود سے پاک قرض اور محفوظ اسٹوریج کی سہولت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت گندم کی خریداری سے متعلق جدید اور شفاف نظام پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔

گجرات میں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت گندم کی خریداری سے متعلق جدید اور شفاف نظام پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کسانوں، آڑھتیوں، فلور ملز مالکان اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

latest urdu news

اجلاس میں حکومت پنجاب کے "الیکٹرانک ویئر ہاؤس رِیسیپٹ سسٹم” پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس کے تحت کسان اب نوٹیفائیڈ گوداموں میں بغیر کسی کرائے کے 4 ماہ تک گندم محفوظ رکھ سکیں گے۔

کسانوں کو اس گندم پر الیکٹرانک رسید جاری کی جائے گی جس کی بنیاد پر وہ بینک آف پنجاب سے بغیر سود کے قیمت کا 70 فیصد قرض حاصل کر سکیں گے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا: "یہ انقلابی اقدام چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کے لیے مالی خودمختاری، فصل کی بہتر قیمت اور محفوظ ذخیرے کی سہولت فراہم کرے گا۔”

اجلاس میں بتایا گیا کہ:

  • کسان کارڈ کے ذریعے فی ایکڑ 5 ہزار روپے کی امداد بھی دی جا رہی ہے۔
  • یہ سہولت پانچ ایکڑ سے پچاس ایکڑ تک کے زمین داروں کے لیے دستیاب ہے۔
  • کسان گندم کو بہتر نرخوں پر فروخت کر سکیں گے، جب چاہیں رسید کے ذریعے۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ آگاہی مہم تیز کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ کسان اس جدید نظام سے مستفید ہو سکیں۔

 

شیئر کریں:
frontpage hit counter