ہفتہ, 26 اپریل , 2025

گجرات میں ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر فوری احکامات جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر تحصیل دفتر گجرات میں "ڈی سی ایٹ یور سروس” کے عنوان سے ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

اس کا مقصد شہریوں کے مسائل کو فوری حل کرنا اور ان کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنانا تھا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر شہریوں کی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کی۔

latest urdu news

کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، اے سی گجرات بلال زبیر اور دیگر ریونیو افسران و عملہ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ہر تحصیل میں ہفتہ وار کھلی کچہریاں منعقد کی جارہی ہیں تاکہ شہریوں کو ان کے مسائل کا فوری اور مؤثر حل فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ دفتری اوقات میں دفاتر میں موجود رہیں اور شہریوں کی درخواستوں پر فوری طور پر کارروائی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر بلا ضرورت اعتراضات نہ کیے جائیں اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ ڈپٹی کمشنر دفتر کی اوپن ڈور پالیسی پر مکمل عمل ہو رہا ہے، اور شہری بلا جھجھک دفتری اوقات میں دفتر آسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ زمینوں کے مسائل، وراثت، انتقالات، رجسٹری، درستگی ریکارڈ اور ڈومیسائل وغیرہ کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ عوام کو جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter