جمعہ, 25 اپریل , 2025

جلال پورجٹاں، زمیندار کو مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر لوٹ لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جلال پورجٹاں، علی الصبع ایک اور زمیندار کو 5 مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کرلوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سحری کے وقت 5 نامعلوم مسلح ڈاکو تھانہ صدر کے علاقہ موضع ڈھلو شرقی میں واقع حویلی میں داخل ہوئے اور وہاں موجود چوہدری اصغر اور اسکے بیٹے فرحان کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور حویلی کے سامنے واقع گھر میں داخل ہوگئے۔

latest urdu news

ڈاکوؤں نے جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر گھر میں موجود 3 لاکھ 35 ہزار روپے نقدی، قیمتی موبائل، اے ٹی ایم کارڈ، اور رائفل و پسٹل بھی اٹھا لیا اور موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر فرار ہوگئے۔

یاد رہے چند دن قبل بھی لکھنوال میں ایک محنت کش سے مسلح ڈاکوؤں نے علی الصبع لاکھوں روپے لوٹ لیے تھے۔

تھانہ صدر کے علاقے میں گزشتہ چند ماہ سے راہزنی و ڈکیتی کی تسلسل کے ساتھ بتدریج بڑھتی وارداتوں کی وجہ سے عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

تھانہ صدر پولیس میں وقوعہ کی رپورٹ کردی گئی ہے۔ مقدمہ کے اندراج کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او گجرات سے بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیکر انکی روک تھام کے لیے ٹھوس و موثر اقدامات کی اپیل کی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter