موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

فیصل آباد، تاندلیانوالہ میں موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 2 افراد تحصیل کچہری میں پیشی پر آئے تھے اور تیسرا مقتول راہ گیر تھا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق یہ واقعہ دیرینہ دشمنی پر پیش آیا ہے، ملزمان فرار ہو گئے جنہیں گرفتار کرنے کی کوشش میں حکام کی جانب سے تحرک جاری ہے۔

لاشوں کو اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب گھر سے سکول جانے والی لیڈی ٹیچر کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ ملزم ٹیچر کا پیچھا کرتا رہا۔ سر پر ایک ہی گولی ماری اور موبائل فون اٹھا کر فرار ہوگیا۔

ملتان کے علاقے گلزیب کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر سے سکول جانے والی نجی سکول کی لیڈی ٹیچر کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter