38
ساہیوال، شادی کی پیشکش مسترد ہونے پر نوجوان نے 19 سالہ لڑکی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عمران نے لڑکی پر فائرنگ اس وقت کی جب اس اور اس کی والدہ نے شادی سے انکار کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا جبکہ مقتولہ کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب بدین میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، سندھ کے ضلع بدین کے علاقے کھورواہ میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو بھائیوں سمیت پانچ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دیں۔