جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات، خیبر پختونخوا میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکو ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثہ خیبر پختونخوا کے علاقے چارباغ خوڑ پٹے میں پیش آیا، جہاں جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق حادثے میں 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے، گاڑی مینگورہ سے سیر خوڑ پٹے جارہی تھی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ناخوشگوار واقعہ جیپ کی اچانک بریک فیل ہونے کے وجہ سے پیش آیا، ریسکیو ٹیم نے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کا علاج و معالجہ کیا جارہا ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter