اماراتی نوجوان نے ’بیک ہیل کِک‘ سے باسکٹ بال کا نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کے 24 سالہ نوجوان حامد علی الشحی نے فٹبال کی مہارت کو باسکٹ بال میں استعمال کرتے ہوئے منفرد گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

latest urdu news

حامد علی الشحی نے 39.37 فٹ (تقریباً 12 میٹر) کے فاصلے سے باسکٹ بال کو بیک ہیل کِک کے ذریعے باسکٹ میں پہنچا کر سب سے زیادہ فاصلے سے بیک ہیل کِک کے ذریعے باسکٹ بال باسکٹ میں ڈالنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

ریکارڈ بنانے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ الشحی گیند کو پاؤں سے اچھال کر ہوا میں بلند کرتے ہیں اور پھر ایڑی سے زوردار کک لگاتے ہیں، جس کے نتیجے میں گیند تقریباً 39.37 فٹ دور موجود باسکٹ میں جا گرتی ہے۔

جاپان میں کروڑوں روپے کے جعلی آرڈرز دینے والی خاتون گرفتار، کمپنی کو بھاری نقصان

حامد علی الشحی کی اس غیر معمولی مہارت نے سوشل میڈیا صارفین کی بھی توجہ حاصل کرلی ہے، جبکہ ان کی کامیاب کوشش کو گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے بھی تسلیم کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter