بزرگ ترین شخص نے 4 مہینے پانی کے اندر رہنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اناما، جرمنی کے ایرو سپیس انجینئر 59 سالہ روڈیگر کوچ نے 4 مہینے پانی کے اندر رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ روڈیگر کوچ نے پاناما کے ساحل پر سمندر کے نیچے اپنے 320 سکوائر فٹ کے خصوصی کیپسول میں 120 دن گزارے ہیں۔

روڈیگر کوچ کے کیپسول میں تمام ضروری اشیاء موجود تھیں، جن میں بستر، بیت الخلا، ٹی وی، کمپیوٹر، انٹرنیٹ اور حتیٰ کہ ایک ایکسرسائز بائیک بھی شامل تھی، اس دوران کیپسول میں ان کی ذہنی صحت کی نگرانی کے لیے4کیمروں نے ان کی روزمرہ کی سرگرمیوں کی ریکارڈنگ کی۔

علاوہ ازیں ایک سیڑھی کی مدد سے کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی جاتی تھیں اور آنے والوں کے لیے کیپسول تک رسائی ممکن بنائی جاتی تھی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جج سوزانا رئیس کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ روڈیگر کوچ نے امریکی شہری جوزف ڈٹوری کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جبکہ روڈیگر کوچ کا ماننا ہے کہ یہ ریکارڈ قائم کرنے کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ سمندر بھی انسانی آبادیوں کے لیے بہترین ثابت ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کیپسول کو پانی کی سطح سے اوپر والے چیمبر سے جوڑا گیا تھا تاکہ وہ باہر کی دنیا سے رابطے میں رہ سکیں، بجلی کی فراہمی کے لیے سطح پر شمسی پینل اور بیک اپ جنریٹر بھی نصب کیے گئے تھے۔

اسکے علاوہ روڈیگر کوچ نے اس تجربے کے بارے میں کہا کہ ان کا یہ اقدام انسانی زندگی سے متعلق ہماری سوچ میں انقلاب لا سکتا ہے۔

انسانوں کے لیے سمندر میں رہنا ایک حقیقت بن سکتا ہے، سمندر میں مستقل آبادکاری کے لیے ماحول بالکل قابل عمل ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter