سندھ حکومت کا ایم کیو ایم کو 29 نومبر کو شاہراہ فیصل پر ریلی کی اجازت دینے سے انکار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو 29 نومبر کو کراچی کی شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کے مطابق اس روز پہلے ہی ایک دوسری سیاسی جماعت نے جلسے کی درخواست دے رکھی ہے، جس کے باعث ممکنہ تصادم کے خدشے پر ایم کیو ایم کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔

latest urdu news

سندھ ترقی پسند پارٹی نے پہلے درخواست دی

محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 29 نومبر کو جلسے کے انعقاد کے لیے سندھ ترقی پسند پارٹی نے پہلے درخواست جمع کرائی تھی، اس لیے پہلے اعلان کرنے والی جماعت کا حق تسلیم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کسی سیاسی جماعت کو ریلی نکالنے سے روکنے کے حق میں نہیں، تاہم ایک ہی مقام پر ایک ہی دن دو سیاسی جماعتوں کے اجتماعات سے ٹکراؤ کا خدشہ ہے۔

ایم کیو ایم کا 29 نومبر کو کراچی کی شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ، کمشنر کو درخواست دے دی

ایم کیو ایم کو متبادل تاریخ اور روٹ کی تجویز

محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو کسی اور دن ریلی یا جلسہ منعقد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ریلی کا راستہ تبدیل کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ تصادم سے بچنے کے لیے شاہراہ فیصل پر 29 نومبر کو ریلی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ماخذ: جیو نیوز

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں