دنیاپور: بیٹی کی پیدائش پر ناخوش ماں نے نومولود کو گھر سے باہر پھینک دیا، بچی زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیاپور میں بیٹی کی پیدائش پر ناخوش ماں کی جانب سے نومولود بچی کو گھر سے باہر پھینکنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون نے مبینہ طور پر واقعے کو اغواء کا رنگ دینے کے لیے پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر جھوٹی اطلاع بھی دی۔

latest urdu news

اغواء کی جھوٹی اطلاع دی گئی: پولیس

ترجمان پولیس کے مطابق خاتون نے پولیس کو کال کرکے بتایا کہ تین خواتین نے اسے کوئی نشہ آور چیز سونگھائی اور اس کی نومولود بچی کو اغواء کرکے لے گئیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کیں تو مبینہ اغواء کی اطلاع غلط ثابت ہوئی۔ ترجمان کے مطابق خاتون بیٹی کی پیدائش پر ناخوش تھی اور اسی وجہ سے اس نے بچی کو گھر سے باہر پھینک دیا۔

پسند کی شادی پر بیٹی کا قتل، پولیس اسٹیشن میں پیش آنے والا افسوسناک واقعہ

زخمی بچی اسپتال میں زیر علاج

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گھر سے باہر پھینکے جانے کے باعث نومولود بچی زخمی ہوگئی، جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ماخذ: جنگ نیوز

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں