وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صوبوں کے معاملے پر اپنا واضح مؤقف دے چکی ہے، تاہم اس حوالے سے عوامی رائے لینے میں کوئی حرج نہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ تمام توجہ عوامی خدمت پر مرکوز رکھی جائے۔
انہوں نے کہا کہ صوبوں سے متعلق حکومت پہلے ہی اپنا مؤقف واضح کر چکی ہے۔ اس معاملے پر عوامی رائے حاصل کی جا سکتی ہے اور اگر عوامی رائے نئے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو ٹھیک، بصورت دیگر ایسا نہ کیا جائے۔
نئے صوبوں پر بحث پارلیمنٹ میں بھی ہو سکتی ہے
عطاء تارڑ نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق عوامی رائے کی بحث ملک بھر میں جاری ہے۔ جب اس معاملے پر بحث کا مناسب وقت آئے گا تو اسے پارلیمنٹ میں بھی لایا جا سکتا ہے۔
نئے صوبوں کے حق میں کراچی بڑے اجتماع میں فیصلہ سنائے گا: مصطفیٰ کمال
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں اپنے دفاتر کھول رہے ہیں۔
ماخذ: روزنامہ جنگ
