ریفرنڈم سے متعلق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت میں کوئی گفتگو نہیں ہوئی: شیری رحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ریفرنڈم سمیت دیگر معاملات پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق اس نوعیت کی تجاویز پہلے اعلیٰ سطح پر مشاورت کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔

latest urdu news

سینئر وزرا کو بیانات میں احتیاط کا مشورہ

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ سینئر وزرا کو موجودہ حالات میں اس طرح کے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریفرنڈم کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت میں کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

سندھ اسمبلی کی قراردادوں کا حوالہ

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی یا کسی بھی صوبائی اسمبلی کے فیصلے کو اوور رول نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی متعدد مرتبہ صوبے کی تقسیم کے خلاف قراردادیں منظور کرچکی ہے۔

بلاول بھٹو کا ریفرنڈم کے بجائے 6 ماہ میں عام انتخابات کرانے کا مطالبہ

ان کے مطابق اگر پنجاب اسمبلی نئے صوبے بنانے کے حق میں ہے تو یہ اس کا حق ہے۔ تاہم صوبوں کی تقسیم اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق معاملات میں متعلقہ اسمبلیوں کے فیصلوں اور آئینی طریقہ کار کو اہمیت حاصل ہے۔

ماخذ: جیو نیوز

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں