پاک فوج کا فتح 3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج نے فتح 3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ میزائل جدید نیویگیشن اور پروپلشن سسٹمز سے لیس ہے اور طویل فاصلے پر موجود اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

latest urdu news

فتح 3 میزائل کی نمایاں خصوصیات

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 3 سپرسونک رفتار سے پرواز کرنے والا کروز میزائل ہے، جو جدید نیویگیشن اور پروپلشن ٹیکنالوجی کی مدد سے طویل فاصلے تک اہداف کو درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فتح 3 کی شمولیت سے پاکستان آرمی کی راکٹ فورس کمانڈ کی آپریشنل لچک اور اسٹرائیک رینج میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ اس پیش رفت سے ملک کی مجموعی روایتی دفاعی صلاحیت اور دفاعی پوزیشن بھی مزید مضبوط ہوگی۔

پاکستان کا فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

عسکری قیادت اور سائنسدانوں نے تجربے کا مشاہدہ کیا

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل کے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، مسلح افواج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔

اس موقع پر صدر مملکت، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے فتح 3 کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت نے قومی دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں اس اہم سنگ میل کے حصول پر متعلقہ افراد کی محنت، لگن اور عزم کو سراہا ہے۔

ماخذ: آئی ایس پی آر

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں