پی ایس ایل فرنچائز راولپنڈیز نے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز راولپنڈیز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 12ویں ایڈیشن کے لیے آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ایڈم ووجز کو اپنا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

latest urdu news

فرنچائز کی جانب سے جاری بیان میں تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایڈم ووجز کا تجربہ اور کامیاب کوچنگ ریکارڈ ٹیم کے مستقبل کے منصوبوں اور نئے ٹیلنٹ کو آگے بڑھانے کے عزم سے مطابقت رکھتا ہے۔

ایڈم ووجز کی تقرری کا باضابطہ اعلان

راولپنڈیز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری پیغام میں ایڈم ووجز کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک چیمپئن کوچ پنڈی آ رہے ہیں، جو پی ایس ایل 12 میں ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

فرنچائز نے انہیں تین مرتبہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) جیتنے والے کوچ کے طور پر متعارف کرایا اور امید ظاہر کی کہ ان کا تجربہ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

پی ایس ایل 12 کی تاریخوں کا اعلان، ایونٹ 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک ہوگا

ایڈم ووجز کا کوچنگ کیریئر

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ بلے باز ایڈم ووجز بین الاقوامی کرکٹ کے ساتھ کوچنگ کے شعبے میں بھی نمایاں تجربہ رکھتے ہیں۔ بگ بیش لیگ میں ان کی کامیابیاں انہیں آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے کامیاب کوچز میں شامل کرتی ہیں۔

راولپنڈیز انتظامیہ کے مطابق ان کی تقرری کا مقصد ٹیم میں نئے ٹیلنٹ کو نکھارنے اور ایک مضبوط اسکواڈ تیار کرنے کے منصوبے کو آگے بڑھانا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by RawalPINDIZ (@thepindiz)

ایڈم ووجز کی آمد کے ساتھ راولپنڈیز نے پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کے لیے اپنی تیاریوں کا اہم مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔ اب شائقین کی نظریں اس بات پر ہوں گی کہ نئے ہیڈ کوچ کی قیادت میں ٹیم ٹورنامنٹ میں کیسی کارکردگی دکھاتی ہے۔

ماخذ: راولپنڈیز کی جانب سے جاری کردہ بیان اور سوشل میڈیا پیغام۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں