خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نےعزمِ استحکام وژن کےتحت فتنۃ الخوارج کےخلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کےمطابق جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیاگیا،جس کےدوران فتنۃ الخوارج کےٹھکانوں کوتباہ کردیاگیا،کارروائی میں ہلاک دہشتگردوں کےقبضےسےبڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔
دوسری جانب بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، گورندراور ماشکیل کےعلاقوں میں کارروائی کےدوران 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، ماشکیل میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پرفائرنگ کی اور اسکےبعد فرار ہونےکی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ کارروائی آپریشن ردالفتنہ 3 اورعزمِ استحکام وژن کےتحت کی گئی، سیکیورٹی فورسزملک بھر سے دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کوخراجِ تحسین کیا۔
