ایشین گیمز کرکٹ فائنل میں بھارت نے پاکستان کو جیت کےلیے 212 رنز کا ہدف دیدیا۔
بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے 28گیندوں پر 61 رنز اسکورکیے،شیوام دوبے 27 ،شریاس ائیر 21 رنز بنانےمیں کامیاب ہوئے،جبکہ تلک ورما نے 22 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی،احمددانیال اورعرفات منہاس نے 2،2 وکٹیں حاصل کی۔
جاپان کےشہرنشین میں کھیلے جا رہےمیچ میں بھارت کے کپتان شیریاس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا، اس موقع پر دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی،وسیم جونیئر کی جگہ سعد مسعود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ایشین گیمز ویمنز کرکٹ: سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان،معاذ صداقت،صائم ایوب،عثمان خان،حسن نواز، عبدالصمد، عرفات منہاس، احمد دانیال، ابرار احمد ، سفیان مقیم اور سعد مسعود شامل ہیں،دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم میں فائنل میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
