ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی فائرنگ، 3 اہلکار شہید، دو شہری زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق ٹانک کے علاقے وزیرآباد میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ٹریفک پولیس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور اس کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

ں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ مسلح افراد کی فائرنگ سے دو شہری بھی زخمی ہوگئے۔ شہید پولیس اہلکاروں میں گل امین اور سلیم شاہ قریشی شامل ہیں، حملہ آور پولیس کی گاڑی اور اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکاروں کی قربانی کوسلام پیش کرتے ہیں، دکھ کی گھڑی میں شہداءکے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شہداءکی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

دوسری جانب گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں شیر نالہ کے قریب بشیداس زیرو پوائنٹ پر جی بی اسکاؤٹس کی پٹرولنگ گاڑی پرفائرنگ سے 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پہاڑی کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے، جن میں 2 ایس ایس یوپولیس اہلکار اور ایک جی بی اسکاؤٹس جوان شامل ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو بشیداس ایف ڈبلیو او اسپتال منتقل کردیا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter