بھارتی گلوکار بادشاہ اور اداکارہ ایشا رِکھی میں شادی کے 5 ماہ بعد علیحدگی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی گلوکار بادشاہ اور پنجابی اداکارہ ایشا رِکھی نے شادی کے صرف 5 ماہ بعد ہی علیحدگی کی تصدیق کردی۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے پیر کی رات اپنی اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے باہمی رضامندی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا۔

جوڑے نے مارچ میں ایک نجی تقریب کے دوران شادی کی تھی،گزشتہ ایک ماہ سے دونوں کے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں۔

بادشاہ نے بیان میں کہا کہ انہوں نے باہمی رضامندی اور احترام کے ساتھ اپنی راہیں جدا کرنے اور اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی گلوکار بادشاہ اور اداکارہ ایشا کے درمیان شادی کے 5 ماہ بعد طلاق ہوگئی

بھارتی گلوکار بادشاہ کو بشنوئی گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی

گلوکار نے مداحوں اورعوام سےدرخواست کی کہ اس دوران ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے اور ان کے تعلقات سے متعلق مزید قیاس آرائیوں یا مفروضوں سے گریز کیا جائے،بادشاہ کےمطابق یہ اس معاملے پر ان کا واحد بیان ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter