ناظم آباد اسپتال میں عجیب واقعہ، نو ماہ بعد آپریشن میں حمل کا دعویٰ غلط نکلا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناظم آباد کے ایک اسپتال میں اپنی نوعیت کا عجیب و غریب واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک خاتون کا مبینہ طور پر نو ماہ تک حمل کے حوالے سے چیک اپ اور ٹیسٹ ہوتے رہے، تاہم آپریشن کے بعد ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچہ موجود ہی نہیں تھا۔

latest urdu news

متاثرہ خاتون کے شوہر راشد اقبال کے مطابق انہیں ڈلیوری کے لیے 27 اگست کی تاریخ دی گئی تھی، لیکن آپریشن کے دوران ڈاکٹر نے بتایا کہ بچے کی پیدائش ہوئی ہی نہیں۔

دوسری جانب اسپتال کی ہیڈ آف گائنی ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر انجم آراں نے مؤقف اختیار کیا کہ مریضہ ان کے پاس آئی تھیں اور انہوں نے خود کو تین ماہ کی حاملہ بتایا تھا۔

ڈاکٹر انجم آراں کے مطابق الٹراساؤنڈ کرانے پر خاتون کے حاملہ ہونے کی رپورٹ منفی آئی، جبکہ مریضہ کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی الٹراساؤنڈ رپورٹس پیش کرکے اسپتال انتظامیہ کو گمراہ کیا گیا، جس کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں گیس لیکیج دھماکا، بچہ جاں بحق

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کے شوہر اور متعلقہ ڈاکٹرز کو ناظم آباد تھانے طلب کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق تمام کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ اور بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں تاکہ معاملے کی اصل حقیقت سامنے لائی جاسکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter