عمران خان کی اسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی نے حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرکے طبی معائنہ کرانے کی استدعا، عملدرآمد کے لیے عدالتی افسر یا لوکل کمیشن مقرر کرنے کی درخواست

latest urdu news

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر حکومت کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو فوری طور پر اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے تاکہ ان کا طبی معائنہ اور ضروری علاج ممکن بنایا جاسکے۔

تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کسی عدالتی افسر کو مقرر کیا جائے یا اس مقصد کے لیے لوکل کمیشن تشکیل دیا جائے۔

عمران خان کی میڈیکل فٹنس رپورٹ تیار، مندرجات خفیہ رکھے جائیں گے، پمز

پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت سے حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے اور عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق عدالتی حکم پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter