وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور عالمی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

latest urdu news

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے گزشتہ برسوں کے دوران انتونیو گوتریس کی قیادت اور مختلف عالمی امور پر ان کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر خیالات کا تبادلہ کیا اور آئندہ بھی قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

ناروے کے وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار اور انتونیو گوتریس کے درمیان رواں سال مختلف مواقع پر ملاقاتیں اور ٹیلیفونک رابطے بھی ہو چکے ہیں۔ پاکستان نے ایک بار پھر عالمی تنازعات کے حل کے لیے کثیرالجہتی سفارت کاری، مذاکرات اور اقوام متحدہ کے مؤثر کردار کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter