بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، فی یونٹ 2 روپے 52 پیسے اضافے کی درخواست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں بجلی صارفین کے لیے ایک اور اضافے کی تیاری کی جا رہی ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا ہے۔

latest urdu news

سی سی پی اے نے یہ درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے۔ نیپرا کے مطابق درخواست کی سماعت 27 اگست کو ہوگی، جس کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

درخواست کے مطابق جولائی میں درآمدی ایل این جی سے 10.78 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جس کی فی یونٹ پیداواری لاگت 47 روپے 37 پیسے رہی۔ ایل این جی سے مجموعی طور پر 77 ارب 19 کروڑ روپے کی بجلی پیدا ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

سی سی پی اے کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں فرنس آئل سے 1.42 فیصد بجلی پیدا ہوئی، جس کی فی یونٹ لاگت 50 روپے 7 پیسے رہی، جبکہ اس ذریعے سے 10 ارب 77 کروڑ روپے کی بجلی پیدا کی گئی۔

گزشتہ مالی سال بجلی کے بلوں سے 476 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصول، ایف بی آر کا انکشاف

رپورٹ کے مطابق جولائی میں پانی سے 39.81 فیصد، مقامی کوئلے سے 10.91 فیصد، درآمدی کوئلے سے 14.38 فیصد اور نیوکلیئر ذرائع سے 10.10 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ نیوکلیئر ذرائع سے بجلی کی فی یونٹ فیول لاگت 3 روپے 2 پیسے رہی۔

سی سی پی اے کے مطابق جولائی میں ڈیزل سے بھی تقریباً 3 کروڑ 10 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جس کی فی یونٹ لاگت 54 روپے 47 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

نیپرا کے مطابق اگر سی سی پی اے کی درخواست منظور کرلی جاتی ہے تو جی ایس ٹی سمیت بجلی صارفین پر تقریباً 41 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter