پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، ڈالر کی قیمت بھی گر گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔

latest urdu news

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 630 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 941 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 80 ہزار 311 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ روز حصص بازار میں تقریباً 74 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مجموعی مالیت 32 ارب روپے رہی۔

اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 35 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 20 ہزار 177 ارب روپے ہو گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 2700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر 277 روپے 65 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter