امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں انہیں مبینہ طور پر سوتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ قریب موجود خاتون کے پیٹ پر ایک ’خفیہ بٹن‘ دکھائی دیتا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ خاتون ٹرمپ کے سو جانے پر یہ بٹن دبا کر انہیں جگاتی ہیں۔
فیکٹ چیک کے مطابق یہ دعویٰ حقیقت پر مبنی نہیں بلکہ ایک پرانے سوشل میڈیا مذاق کو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو کے ذریعے نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
اس دعوے کی بنیاد ایک پرانی ویڈیو بنی جس میں ٹرمپ کے پیچھے کھڑے ایک شخص کی ناف غیر معمولی طور پر ابھری ہوئی دکھائی دی تھی۔ سوشل میڈیا صارفین نے مذاقاً اسے ٹرمپ کو جگانے والے ’خفیہ بٹن‘ سے جوڑ دیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق اس شخص کی شناخت رون گراف سینئر کے نام سے ہوئی، جنہیں امبلیکل ہرنیا کی شکایت تھی، جس کے باعث ان کی ناف باہر کی جانب ابھری ہوئی نظر آتی تھی۔
صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ ہار چکے ہیں، امریکی ڈیموکریٹ کرس مرفی
بعد ازاں سوشل میڈیا پر اس منظر سے متعلق طنزیہ کہانی بنائی گئی اور فرضی بٹن کو ’دی زَیپر‘ (The Zapper) کا نام دیا گیا۔ نئے وائرل کلپ میں اسی پرانے میم کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تبدیل کرکے ایک خاتون اور اس کے پیٹ پر مبینہ بٹن دکھایا گیا ہے۔
فیکٹ چیک کے مطابق ٹرمپ کو جگانے کے لیے کسی خفیہ ڈیوائس یا بٹن کے استعمال کا کوئی قابلِ اعتماد ثبوت موجود نہیں۔ وائرل ویڈیو دراصل اے آئی سے تیار کردہ مواد اور پرانے سوشل میڈیا میم کا امتزاج ہے۔
