کراچی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کے اعلان کے بعد عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری دیکھی جا رہی ہے، جس کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی نمایاں ہوئے ہیں۔
اگست کے پہلے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس کاروبار کے دوران 2,708 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 178,802 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدگی میں ممکنہ کمی کی توقعات اور عالمی سرمایہ کاروں کے مثبت رجحان نے مقامی مارکیٹ میں بھی خریداری کو فروغ دیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 77 ہزار تک گر گیا
دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ جاپان کا نکئی انڈیکس تقریباً 1.5 فیصد جبکہ جنوبی کوریا کا کاسپی انڈیکس 5.25 فیصد تک گر گیا، جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس معمولی اضافے کے ساتھ 0.1 فیصد مثبت زون میں ٹریڈ کرتا رہا۔
