ایف بی آئی کا پاکستان کے تعاون کو سراہنے کا اظہار، دہشت گردی اور سائبر سیکیورٹی پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے پاکستان کے تعاون کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی شراکت داری کو اہم قرار دیا ہے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں ایف بی آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام، انٹیلی جنس تعاون، سائبر تحقیقات کے شعبے میں استعداد کار بڑھانے، وسائل کی فراہمی اور تربیتی پروگراموں سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے کہا کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ایف بی آئی ہیڈکوارٹرز آمد ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے اندرونِ ملک اور بین الاقوامی سطح پر انسدادِ دہشت گردی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔

ایف بی آئی ڈائریکٹر کا ذاتی ای میل ہیک ہونے کا دعویٰ، حساس معلومات لیک

کاش پٹیل نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان شراکت داری انتہائی اہم ہے اور انہیں مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان مزید مؤثر اور کامیاب تعاون کی امید ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter