کراچی: والد کے قتل میں ملوث دوسرا بیٹا بھی گرفتار، جائیداد کا تنازع سامنے آگیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں جائیداد کے تنازع پر والد کے قتل کے مقدمے میں پولیس نے مقتول کے دوسرے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے اپنے بھائی کو والد کے قتل کی اجازت دی تھی۔

latest urdu news

پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل مقتول اقبال کے بیٹے اعجاز اور اس کے دوست شیراز کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تفتیش کے مطابق اعجاز نے اپنے دوست کو 15 ہزار روپے اور ایک آئی فون دینے کا وعدہ کرکے والد کو قتل کرنے پر آمادہ کیا۔ ملزم شیراز نے مبینہ طور پر 23 جون کو فائرنگ کرکے اقبال کو قتل کیا۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی۔ بعد ازاں مقتول کے دوسرے بیٹے جمشید کو بھی گرفتار کر لیا گیا، جس نے دورانِ تفتیش مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ اس نے اپنے بھائی کو والد کے قتل کی اجازت دی تھی۔

کراچی میں رواں سال مختلف مقامات سے 200 لاوارث لاشیں برآمد، 13 خواتین بھی شامل

پولیس کے مطابق ملزمان کا دعویٰ ہے کہ والد اور بڑے بیٹے کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter