جہلم کے صحافی ابرار سندھو کے بھائی اور چچا خاندانی تنازع پر فائرنگ میں جاں بحق، دو بچے زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم/کامونکی: جہلم کے معروف صحافی ابرار سندھو کے بھائی اور چچا خاندانی تنازعے پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے جبکہ دو بچے شدید زخمی ہو گئے۔

latest urdu news

میڈیا رپورٹس کے مطابق کامونکی میں گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں صحافی ابرار سندھو کے بھائی حبیب اللہ سندھو اور چچا اضرار سندھو موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

فائرنگ کے واقعے میں مقتول حبیب اللہ کا 13 سالہ بیٹا عبدالرحمان اور 6 سالہ راہگیر معاذ بھی شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دوہرے قتل کی واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

جہلم میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، شہری شدید پریشانی کا شکار

پولیس نے نعشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter