وزیر خزانہ: بجٹ میں عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں حکومت کی کوشش ہوگی کہ عوام پر زیادہ سے زیادہ کم مالی بوجھ ڈالا جائے اور معاشی پالیسیوں کو متوازن رکھا جائے۔

latest urdu news

کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اس بار بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے کے بجائے انفورسمنٹ اور ٹیکس کمپلائنس کو بہتر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق حکومت مہنگائی میں کمی اور معاشی استحکام کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی کوششوں کو مثبت انداز میں
سراہا جا رہا ہے۔

وزیر خزانہ کا بجٹ سے متعلق اشارہ: عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش جاری

محمد اورنگزیب نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ تنقید برائے تنقید کے بجائے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے مشترکہ کوشش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے گندم کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے، اور بعض کاشتکاروں نے 60 سے 70 من فی ایکڑ تک پیداوار حاصل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف زرعی شعبے کے مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہیں، اور اگر زرعی پیداوار میں اضافہ ہوا تو پاکستان کی برآمدی صلاحیت میں بھی نمایاں بہتری آ سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter