تھانہ گلیانہ پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گلیانہ انسپکٹر سید عباس علی شاہ نے اے ایس آئی ندیم علی، اے ایس آئی محمد ندیم اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کی۔ اس دوران گرفتار کیے گئے ملزمان میں نبیل احمد ولد نزیر احمد سکنہ ڈھل اور نصیب اللّٰہ ولد فیض احمد سکنہ میانوالی شامل ہیں۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک پستول 30 بور اور 10 لیٹر شراب برآمد کر لی ہے۔ حکام کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
گجرات: خاتون سے مبینہ زیادتی، تھانہ گلیانہ پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
