7
Chaudhry Shafay Hussain آج گجرات میں سروس موڑ فلائی اوور کا باضابطہ افتتاح کریں گے، جبکہ منصوبے کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے تعمیر کیے گئے اس فلائی اوور کو آج عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، جس کے بعد شہریوں کو آمدورفت میں نمایاں سہولت میسر آئے گی۔
ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے افتتاحی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جبکہ سیکیورٹی اور ٹریفک پلان بھی مرتب کر لیا گیا ہے۔
یونیورسٹی آف گجرات میں “معرکۂ حق” کے حوالے سے باوقار تقریبِ تقسیمِ انعامات
حکام کے مطابق سروس موڑ فلائی اوور کی تکمیل سے گجرات شہر میں ٹریفک روانی بہتر ہوگی اور روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کو وقت کی بچت کے ساتھ آسان سفری سہولیات حاصل ہوں گی۔
