لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بطور ضمانت جمع کرائے گئے 7 کروڑ روپے واپس کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ رقم واپس کی جائے۔
یہ فیصلہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے سنایا۔ درخواست کی سماعت کے دوران مؤقف اختیار کیا گیا کہ چوہدری شوگر ملز کیس ختم ہوچکا ہے، اس لیے بطور گارنٹی جمع کرائی گئی رقم واپس کی جائے۔
یاد رہے کہ مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے حصول کے لیے 7 کروڑ روپے عدالت میں جمع کرائے تھے۔ بعد ازاں نیب کی جانب سے کیس ختم ہونے کے بعد رقم کی واپسی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست منظور کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو رقم واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
