بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے جیل میں ملاقات کروا دی گئی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔ اس دوران دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور ذاتی معاملات پر گفتگو کی۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں کے درمیان نہایت پرسکون ماحول میں بات چیت ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ملاقات میں عمران خان کی صحت سے متعلق امور پر بھی بات کی گئی، خاص طور پر ان کی آنکھ کے مسئلے اور جاری علاج کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
پمز اسپتال میں عمران خان کی آنکھوں کا فالو اپ چیک اپ مکمل
جیل حکام کے مطابق ملاقات معمول کے قواعد و ضوابط کے تحت کروائی گئی، جبکہ اس پیش رفت کو سیاسی اور ذاتی دونوں حوالوں سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
