لاہور میں جعلی پولیس اہلکار گرفتار، شہریوں سے لوٹ مار کا انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے علاقے ٹبی سٹی میں پولیس نے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جو خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے شہریوں سے لوٹ مار کرتا تھا۔ کارروائی ٹبی سٹی لاہور پولیس نے کی۔

latest urdu news

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم شہریوں کو روک کر خود کو اہلکار ظاہر کرتا اور تلاشی کے بہانے ان سے نقد رقم اور موبائل فون چھین لیتا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

ایس پی سٹی کے مطابق ملزم واردات کے دوران پولیس یونیفارم سے مشابہہ لباس، پینٹ اور جوتے استعمال کرتا تھا تاکہ وہ حقیقی اہلکار معلوم ہو سکے۔ اس کے علاوہ وہ نیلی بتی لگی موٹر سائیکل بھی استعمال کرتا تھا تاکہ شہریوں کو مزید دھوکہ دیا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شہریوں کو یہ کہہ کر روکتا تھا کہ انہوں نے ناکہ توڑا ہے اور تلاشی دینا لازمی ہے، جس کے بعد وہ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو جاتا تھا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق وہ 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث پایا گیا ہے۔

اغواء کی وارداتوں میں ملوث جعلی پولیس افسر اور اہلکار گرفتار

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزم کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا گیا ہے۔ حسن نقوی کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter