روس کا امریکا پر سنگین الزام: فوجی کارروائیاں توانائی مفادات کے لیے قرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

Russia کے وزیر خارجہ Sergey Lavrov نے United States پر سخت تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی دیگر ممالک میں فوجی مداخلتوں کا بنیادی مقصد تیل اور توانائی وسائل کا حصول ہے۔

latest urdu news

ماسکو میں گفتگو کرتے ہوئے لاوروف نے کہا کہ امریکا اپنی مداخلتوں کو چھپاتا نہیں اور ان کا تعلق براہ راست تیل سے ہوتا ہے۔ انہوں نے Iran اور Venezuela کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک امریکی پالیسیوں کا واضح ہدف رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن عالمی توانائی منڈیوں پر اثر و رسوخ قائم رکھنے کے لیے مختلف حربے استعمال کرتا ہے، جن میں فوجی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔ ان کے مطابق امریکا اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے بغاوتوں کی حمایت، اغوا اور یہاں تک کہ رہنماؤں کے قتل جیسے اقدامات سے بھی گریز نہیں کرتا۔

ایران تنازع: روس کا محتاط مؤقف، ثالثی سے انکار مگر مدد کی پیشکش

روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس طرز عمل کے باعث بین الاقوامی قوانین کمزور ہو رہے ہیں اور دنیا میں طاقت کے زور پر فیصلے مسلط کرنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، جس سے عالمی نظام عدم توازن کا شکار ہو رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter