اسلام آباد میں اہم سفارتی پیش رفت: ایران کا اعلیٰ وفد امریکا سے مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کا ایک اعلیٰ سطحی وفد امریکا کے ساتھ متوقع مذاکرات میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا ہے، جس سے خطے میں سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس دورے کو علاقائی استحکام کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں، جبکہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی وفد کے ہمراہ موجود ہیں۔ اسلام آباد آمد پر معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار پیش پیش تھے۔

استقبالیہ موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے، جس سے اس دورے کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔

امن کی جانب بڑی پیش رفت: پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لانے لگیں، وزیراعظم کا خطاب

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات مثبت اور تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنا سہولت کاری کا کردار جاری رکھے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter