Lahore کے تاجروں نے دکانیں جلد کھولنے اور رات 8 بجے بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے، جس کے باعث شہر کی بڑی مارکیٹیں صبح کے اوقات میں بند رہیں۔
تاجر رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ نیا شیڈول کاروباری سرگرمیوں کے لیے موزوں نہیں، اس لیے اس پر عملدرآمد ممکن نہیں۔ اس فیصلے کے بعد لاہور میں معمول کے اوقات کار برقرار رکھنے کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
دوسری جانب Peshawar اور خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں میں بازار صبح کے وقت کھل گئے، جہاں تاجروں نے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔
پنجاب میں سخت کفایت شعاری پالیسی نافذ، کاروباری اوقات اور سرکاری اخراجات محدود
اسی طرح Quetta میں تاجروں کا ردعمل ملا جلا رہا۔ کچھ کاروباری افراد نے نئے اوقات کار کو اپنایا، جبکہ دیگر نے اسے مسترد کرتے ہوئے نظرثانی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے Punjab، Balochistan اور Khyber Pakhtunkhwa میں بازار صبح 10 بجے کھولنے اور رات 8 بجے بند کرنے کا نیا شیڈول متعارف کرایا گیا تھا، جس پر مختلف شہروں میں مختلف ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
