پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 94 ہزار سے تجاوز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونا تاریخ کی بلند سطح کے قریب پہنچ گیا۔

latest urdu news

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 94 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 13 ہزار 117 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے ہو گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ: فی تولہ 3,900 روپے مہنگا

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں 153 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونا 4,713 ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter