11
پنجاب بھر کے تمام سرکاری اسکولوں کو ہفتے میں صرف چار دن کھلا رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت تعلیمی اداروں میں تین دن تعطیلات ہوں گی۔
ترجمان وزارت تعلیم رفیق طاہر کے مطابق موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اب تمام سرکاری اسکول پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔ جمعہ کو سرکاری چھٹی قرار دینے کے بعد ہفتہ وار تعطیلات کی تعداد تین ہو گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اسکولوں میں اے آئی کا لازمی استعمال نافذ کر دیا
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد تعلیمی نظام کو موجودہ صورتحال کے مطابق بہتر انداز میں چلانا اور طلبہ و اساتذہ کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
