لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر گھریلو تنازع پر اپنی بیوی اور تین کمسن بیٹیوں کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی۔ واقعے کی وجہ سوی گیس کی لوڈشیڈنگ بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث خاتون وقت پر کھانا تیار نہ کر سکی۔
آگ لگنے کے نتیجے میں ماں اور تینوں بچیاں شدید جھلس گئیں، جنہیں فوری طور پر Mayo Hospital Lahore منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz Sharif کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی Hina Parvez Butt نے اسپتال کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندان کی عیادت کی۔ انہوں نے اہل خانہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور ڈاکٹروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
سرگودھا: خاتون کا قتل، شوہر اور دیور نے طبعی موت ظاہر کر کے تدفین کر دی
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کے مطابق متاثرہ خاندان کو قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جائے گی۔
حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کا جرم انسانیت کے خلاف ہے اور ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف قانون پوری سختی سے کارروائی کرے گا۔
