5
روس نے یوکرین کے ساتھ جاری جنگ کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے بڑا فضائی حملہ کیا، جس میں یوکرین کے متعدد شہروں کو 948 ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
یوکرین کی فضائیہ کے مطابق صبح نو بجے سے 556 ڈرونز داغے گئے، جو دن کے وقت ہونے والا ایک غیر معمولی حملہ تھا۔ اس دوران کم از کم تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔
مقامی حکام نے بتایا کہ مغربی شہر لویف میں 16ویں صدی کی برنارڈائن خانقاہ کو نقصان پہنچا، جو شہر کے مرکز میں واقع یونیسکو عالمی ورثہ سائٹ کا حصہ ہے۔
یوکرین کا روس کے اہم آئل ٹرمینل پر ڈرون حملہ، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات
دوپہر کے بعد رات میں مزید 392 ڈرونز اور 34 میزائل داغے گئے، تاہم روسی فوج یا انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اس حملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
