12 سالہ بچی کا کمال: اپنی دکان خرید کر ماں کو ملازم رکھ لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

China کے صوبے Jiangxi میں ایک 12 سالہ بچی نے غیر معمولی کاروباری صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جمع پونجی سے دکان خرید لی اور اپنی والدہ کو تنخواہ پر ملازم رکھ لیا۔

latest urdu news

لی یوئی نامی بچی نے گزشتہ چند برسوں میں چینی نئے سال کے موقع پر ملنے والی رقم کو خرچ کرنے کے بجائے بچایا اور تقریباً 44 ہزار یوآن (17 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) جمع کر لیے۔ اس کا ماننا تھا کہ بینک میں رقم رکھنے سے منافع کم ملتا ہے، اس لیے اس نے کاروبار کرنے کا فیصلہ کیا۔

اتفاق سے ایک روز اسے ایک اسٹیشنری شاپ برائے فروخت نظر آئی، جسے اس نے خرید لیا۔ اگرچہ اس کی والدہ نے نقصان کے خدشے سے اسے خبردار کیا، مگر بچی نے حوصلہ نہ ہارا اور فروری میں نئے سال کے موقع پر دکان کو سامان سے بھر کر کاروبار شروع کر دیا۔

اسکول کھلنے کے بعد لی یوئی نے اپنی والدہ کو ماہانہ 3 ہزار یوآن تنخواہ پر رکھ لیا، جبکہ خود سپلائرز سے معاملات طے کرتی ہے، قیمتیں مقرر کرتی ہے اور کاروباری حکمت عملی بناتی ہے۔ اس کی والدہ دکان کے روزمرہ امور سنبھالتی ہیں۔

بچی روزانہ صبح دکان کھولنے کے بعد اسکول جاتی ہے اور واپسی پر ہوم ورک کے ساتھ ساتھ شام تک دکان میں مدد بھی کرتی ہے۔ اس نے خود سے مصنوعی ذہانت (AI) ٹولز سیکھ کر انہیں کاروبار میں استعمال کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔

جب کچھ عرصہ قبل فروخت میں کمی آئی تو اس نے اشیا کی قیمتیں کم کر دیں، جس کے نتیجے میں گاہکوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا۔ اس حکمت عملی کے باعث وہ اپنی ابتدائی سرمایہ کاری بھی واپس حاصل کر چکی ہے۔

لی یوئی کی والدہ کا کہنا ہے کہ اگر کسی بھی وقت بیٹی کی تعلیم متاثر ہوئی تو وہ فوراً کاروبار بند کر دیں گی، تاہم فی الحال بچی تعلیم اور کاروبار دونوں کو کامیابی سے ساتھ لے کر چل رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter