جنید صفدر کے ویانا جانے کی خبر غلط قرار، ترجمان شریف خاندان کی تردید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: شریف خاندان کے ترجمان نےجنید صفدر کے ویانا جانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت اپنی اہلیہ کے ہمراہ رائیونڈ میں اپنے گھر پر موجود ہیں۔

latest urdu news

ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بعض حلقوں کی جانب سے جنید صفدر کے بیرونِ ملک جانے سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، جن میں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان کے مطابق جھوٹ اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھا گیا ہے۔

ادھر پنجاب کی سینئر وزیرمریم اورنگزیب نے بھی ایک بیان میں کہا کہ حکومتِ پنجاب کے سرکاری طیارے سے متعلق من گھڑت کہانیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس مہم کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنید صفدر کی شادی میں عظمیٰ بخاری نے صرف سلاد کھایا، کھانے سے پرہیز کیوں؟

انہوں نے کہا کہ اس مہم میں شامل ہر فرد اور ہر ذریعے کے خلاف ہتکِ عزت قانون 2024 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ مریم اورنگزیب کے مطابق حکومتِ پنجاب قانون کے مطابق زیادہ سے زیادہ سزا دلوانے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter