ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 3700 روپے مہنگا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔

latest urdu news

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3172 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 65 ہزار 759 روپے ہو گئی ہے۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر

ادھر عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر مہنگا ہو کر 5205 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter