معروف ماہر نجوم سامعہ خان نے پیشگوئی کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ عنقریب وہی صورتحال پیش آئے گی جو ایران کے شہید سپریم لیڈر علی
خامنہ ای کے ساتھ ہوئی۔
سامعہ خان کے مطابق اگر 21 مارچ 2026 تک امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی مذاکرات کے ذریعے حل نہ ہوئی تو یہ تصادم عالمی جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت آسمان پر ستارے الٹے چل رہے ہیں، یعنی ایسے فلکی اثرات جن سے زمین پر مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں، موجود ہیں اور یہ معمول کے 14 دن کے بجائے تقریباً 2 ماہ تک جاری رہیں گے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کا مبینہ آخری پیغام سوشل میڈیا پر وائرل
سامعہ خان نے مزید کہا کہ امریکہ اور بھارت میں حالات کشیدہ رہیں گے، مشرق وسطیٰ میں بحران بڑھنے کے امکانات ہیں اور سعودی عرب بھی سخت صورتحال کا سامنا کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دبئی میں مالیاتی نقصان کے خطرات ہیں، اور یورپ میں بھی جلد مشکلات سامنے آئیں گی۔
ماہر نجوم نے انکشاف کیا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی طرح ٹرمپ کے فلکی اثرات بھی گردش میں ہیں، اور ان کے کیے گئے اقدامات کا اثر عنقریب ظاہر ہوگا۔
