جی ایچ کیو حملہ کیس، سزا کالعدم، سرنڈر کرنے والے ملزمان کا دوبارہ ٹرائل ہوگا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں سزا یافتہ ملزمان کے لیے اہم ہدایت جاری کی ہے۔ عدالت نے ملزمان کو 60 دن کے اندر سرنڈر کرنے کا حکم دیا ہے۔

latest urdu news

فیصلے کے مطابق جو بھی سزا یافتہ ملزم مقررہ مدت میں عدالت کے سامنے پیش ہو کر سرنڈر کرے گا، اس کی سزا خود بخود کالعدم ہو جائے گی اور اس کا مقدمہ میرٹ پر دوبارہ چلایا جائے گا۔ عدالت نے واضح کیا کہ سرنڈر کرنے والے ملزمان کے خلاف دی گئی پچھلی سزائیں ختم کر کے ان کا باقاعدہ ٹرائل کیا جائے گا۔

عدالت کی ہدایت میں ان ملزمان کے نام شامل ہیں: عمر ایوب، شبلی فراز، کنول شوزب، زرتاج گل، مراد سعید، حماد اظہر، ذلفی بخاری، شیخ راشد شفیق اور دیگر۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے سزا اور سرنڈر سے متعلق وارنٹ بھی جاری کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعے میں عدالت نے 47 اشتہاری ملزمان کو 10، 10 سال قید اور 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی اور ان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کا عدالت میں پیش ہونے سے انکار

مقدمے میں ملزمان کو جی ایچ کیو گیٹ، حمزہ کیمپ، آرمی میوزیم اور سکستھ روڈ میٹرو اسٹیشن پر حملوں، پرتشدد احتجاج، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، پولیس پر حملے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔ یہ مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter