بدنامِ زمانہ امریکی شخصیت جیفری ایپسٹین سے جڑی ایف بی آئی کی نئی جاری کردہ فائلز نے امریکی سیاست میں طوفان برپا کر دیا ہے، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک خاتون کی جانب سے جنسی زیادتی کی کوشش کا سنگین الزام سامنے آیا ہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، ان دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ ایک خاتون نے ٹرمپ پر 80 کی دہائی میں بدفعلی کا الزام عائد کیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس وقت اس کی عمر محض 13 سے 15 سال کے درمیان تھی جب جیفری ایپسٹین اسے ایک امیر شخص سے ملوانے لے گیا، جس کی شناخت بعد میں اس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے طور پر کی۔
خاتون کے بیان کے مطابق، ٹرمپ نے کمرے میں موجود دیگر افراد کو باہر بھیج دیا اور اسے زبردستی جنسی عمل پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر خاتون نے شدید مزاحمت کی اور اپنا بچاؤ کرتے ہوئے ٹرمپ کو جسم کے ایک حصے پر کاٹ لیا۔ فائلز میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس مزاحمت پر ٹرمپ نے غصے میں آ کر خاتون کے بال کھینچے اور اسے مکا بھی مارا۔
رمضان خاندانی اور سماجی رشتوں کو مضبوط بناتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلمانوں کے نام پیغام
دوسری جانب، ڈونلڈ ٹرمپ نے ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے غلط کام میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایپسٹین فائلز کے منظرِ عام پر آنے کے بعد بل گیٹس سمیت کئی معروف شخصیات کے نام بھی اس تناظر میں سامنے آ چکے ہیں، جس پر بل گیٹس نے اپنی فاؤنڈیشن کے عملے سے معافی بھی مانگی تھی۔ اس کے علاوہ ان فائلز میں ایپسٹین کو پینٹاگون کی عمارت خریدنے کی پیشکش جیسے حیرت انگیز انکشافات بھی شامل ہیں۔
